All In This Forum

All That You Need On Net
 
HomeFAQSearchRegisterMemberlistUsergroupsLog in

Share | 
 

 Aklaq ke batan

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin
avatar

Posts : 24
Join date : 2008-01-19

PostSubject: Aklaq ke batan   Sun Jan 20, 2008 1:10 am

السلام علیکم دوستو

اخلاق کی باتیں



حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے ‫:
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) عام طور پر اور نہ تکلف سے بدزبانی کرنے والے تھے
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ :
تم میں سب سے بہترین شخص وہ ہے جو تم میں اخلاق میں سب سے اچھا ہے ۔
صحیح بخاری , كتاب الادب ، باب : لم يكن النبي صلى اللہ عليه وسلم فاحشا ولا متفحشا ، حدیث : 6098

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے ۔
صحیح بخاری ، كتاب الادب ، باب : من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يؤذ جاره ، حدیث : 6087

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
اللہ کی قسم وہ شخص (پورا) مومن نہیں ہو سکتا جس کا پڑوسی اس کے شر و فساد سے محفوظ نہ رہے ۔
صحیح بخاری ، كتاب الادب ، باب : اثم من لا يامن جاره بوايقه ، حدیث : 6084

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
جس نے کسی مومن پر لعنت کی تو یہ اس کے قتل کی طرح ہے ۔
صحیح بخاری ، كتاب الادب ، باب : ما ينهى من السباب واللعن ، حدیث : 6116

نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا ‫:
ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو ، نہ باہم حسد کرو ، نہ ایک دوسرے کو پیٹھ دکھاؤ ، نہ آپس میں تعلق منقطع کرو اور اے اللہ کے بندو ، بھائی بھائی بن جاؤ ۔ کسی مسلمان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے (کسی مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ بول چال چھوڑے رکھے۔
صحيح بخاري ، كتاب الادب ، باب : ما ينهى عن التحاسد ، حدیث : 6133 اور 6134
[center]
Back to top Go down
View user profile http://allinthis.com/forum
 
Aklaq ke batan
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
All In This Forum :: Islam :: ISLAM-
Jump to: