All In This Forum

All That You Need On Net
 
HomeFAQSearchRegisterMemberlistUsergroupsLog in

Share | 
 

 Sirf ALLAH sa panah mango

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin
avatar

Posts : 24
Join date : 2008-01-19

PostSubject: Sirf ALLAH sa panah mango   Sun Jan 20, 2008 1:16 am

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔

عزیز دوستوں!۔
شیاطینانسانوں میں سے بھی ہوتے ہیں اور جنوں میں سے بھی ۔شیاطین انس سے دفاع کےلئے ہمیں مختلف طریقے بتلائے گئے ہیں جن میں سے ایک قتال بھی ہے۔

وقٰتلوھم حتی لا تکون فتنۃ ویکون الدین ﷲ (سورۃ البقرہ :آیت ۱۹۳)
تم ان سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (شرک )باقی نہ رہے اور دین اﷲ کے لئے ہوجائے ۔
رہ گئے شیاطین جن تو ان سے دفاع کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ اﷲ کی پناہ مانگنا ہے۔قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آ یتیں اس کی نشان دہی کرتی ہیں ۔

وقل رب اعوذبک من ھمزات الشیاطین واعوذبک ان یحضرون اور دعا کرو کہ پروردگار! میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں بلکہ اے میرے رب میں توتیری اس سے بھی پناہ مانگتاہوں ۔کہ وہ میرے پاس آئیں ۔ (سورہ المومنون آیت ۹۷-۹۸)
واذا قرات القرآن فاستعذ باﷲ من الشیطان الرجیم
پھر جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان رجیم سے اﷲکی پناہ مانگ لےا کرو۔(سورۃ النحل:۹۷)

احادیث میں بھی اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم صرف اﷲ ہی کے نام کے ساتھ استعاذہ کیا کرتے تھے جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔

عن عائشہ رضی اللہ عنہا قالت کان النبی صلی اللہ علیہ وسلمیقول اللھم انی اعوذبک من الکسل والھرم والمغرم والماثم اللھم انی اعوذبک من عذاب النار وفتنۃ النار وفتنۃ القبر وعذاب القبر ومن شر فتنۃ الغنی ومن شر فتنۃ الفقر ومن شر فتنۃ المسیح الدجال حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اﷲ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ اے اﷲ!میں تیری پناہ پکڑتا ہوں سستی بڑھاپے قرض اور معصیت سے ۔اے اﷲ!میں تیری پناہ میں آتاہوں آگ کے عذاب سے اور آگ کے فتنے سےقبر کے فتنے قبر کے عذاب سے اور مالداری کے فتنے کی برائی سے اور فقر کے فتنے کی برائی سے اور مسیح دجال کے فتنہ کی برائی سے ۔ (متفق علیہ بخاری جلد ۲ صفحہ ۹۴۲ بحوالہ مشکوٰۃ ص ۲۱۶)

شتیر بن شکل بن حمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اﷲعلیہ وسلم سے سوال کیا کہ مجھے پڑھنے کے لئے تعویذ بتائیے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔روایت یوں ہے:

عن شتیر بن شکل بن حمےد عن ابیہ قال قلت یا نبی اﷲ علمنی تعویذا تعوذ بہ قال قل اللھم انی اعوذبک من شر سمعی وشر بصری وشر لسانی وشر قلبی وشر منیّ
شتیر بن شکل بن حمید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اﷲ کے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ مجھے تعویذ سکھلائیے جس کے ساتھ میں پناہ پکڑوں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا تو کہہ اے اﷲ میں تیری پناہ پکڑتا ہوں اپنے کان کی برائی سے اپنی آنکھ کی برائی سے اور اپنی زبان کی برائی سے اپنے دل کی برائی سے اور اپنی منہ کی برائی سے ۔ (ابوداود ترمذی نسائی ِ قال الالبانی اسنادہ صحیح سنن ترمذی تحقیق البانی جلد ۳ صفحہ ۱۶۶ نسائی تحقیق الالبانی جلد ۳ صفحہ ۱۱۰۸۱)

واللہ واعلم

وسلام۔۔
Back to top Go down
View user profile http://allinthis.com/forum
ahmadbilal



Posts : 5
Join date : 2008-02-18

PostSubject: Re: Sirf ALLAH sa panah mango   Mon Apr 07, 2008 11:56 pm

Nice sharing and thank U very much.
I would like to share a great source where you can find the solution of
your all the problem. Off course this is right way to fellow the Quran and
Ahadees and make our life unsuccessful. Let's learn the Quran and
Ahadees here.

http://www.hipakistan.com/urduahadees.html

Ahmad Bilal
Lahore - Pakistan
Back to top Go down
View user profile
arabian786

avatar

Posts : 4
Join date : 2008-02-25

PostSubject: Re: Sirf ALLAH sa panah mango   Wed Apr 09, 2008 1:18 pm

nice sharing
Back to top Go down
View user profile
Sohni

avatar

Posts : 4
Join date : 2008-04-24
Age : 32

PostSubject: JAZAK ALLAH   Fri Apr 25, 2008 6:01 am

GR8.....................
Back to top Go down
View user profile
Sponsored content




PostSubject: Re: Sirf ALLAH sa panah mango   

Back to top Go down
 
Sirf ALLAH sa panah mango
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» As for my ego, I have none. I do not need an ego when I have Allah.

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
All In This Forum :: Islam :: ISLAM-
Jump to: